Imran khan talking with public
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا بڑھنی ہے اور یہ کس حد تک بڑھے گی؟ وزیراعظم عمران خان نےعوام کو خبردار کر دیا
بدھ 1 اپریل 2020
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وباء نے کس تیزی کے ساتھ پھیلنا ہے اس کا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران نے خطاب کر کےدوران کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کرونا وائرس اس وقت ملک میں پھیل رہا ہے لیکن یہ کس تیز ی کیساتھ پھیلے گا اس کا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کےخلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کا کلیدی کردار ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کورونا کے خلاف جنگ
میں فرنٹ لائن پر ہیں، پاکستانی قوم ہمارے ہیلتھ ورکرز کیساتھ کھڑی ہے اور حکومت ہیلتھ ورکرز کے پیچھے ہے ، پوری طرح ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلا اور اموات ، امریکا اور یورپ جیسی خطرناک نہیں ہے ۔ ملک میں یہ کتنا بڑھے گا اس کا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا ۔
Comments
Post a Comment